Main Icon

باب : اسماء النّبی صلی اللہ علیہ وسلم و صفاتہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5798

پیدائش کی ابتداء،حضرات انبیاءکرام کا ذکر - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سُرَّ اسْتَنَارَ وَجْهُهٗ حَتّٰى كَأَنَّ وَجْهَهٗ قِطْعَةُ قَمَرٍ وَكُنَّا نَعْرِفُ ذٰلِكَ. (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن كعب بن مالك قال:كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا سر استنار وجهه حتى كأن وجهه قطعة قمر وكنا نعرف ذلك. (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت کعب بن مالک سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب خوش ہوتے تو آپ کا چہرہ انور دمک جاتا تھا گویا آپ کا چہرہ چاند کا ٹکڑا ہے ہم یہ جان لیتے تھے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی حضور کے دل کی خوشی چہرہ انور پر ظاہر ہوجاتی تھی۔چہرہ پاک چمک دمک جاتا تھا،یوں تو حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ قدرتی طور پر ہر وقت ہی منور اور چمکیلا تھا مگر خوشی میں ایک خاص چمک اور بھی نمودار ہوتی تھی جس سے وہ نور علٰی نور ہوجاتا تھا اور یہ نور ایسا ظاہر باہر ہوتا تھا کہ کسی پر مخفی نہیں رہتا تھا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 5798