Main Icon

باب : اسماء النّبی صلی اللہ علیہ وسلم و صفاتہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5785

پیدائش کی ابتداء،حضرات انبیاءکرام کا ذکر - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَبْيَضَ مَلِيحًا مُقَصَّدًا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن أبي الطفيل قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم كان أبيض مليحا مقصدا". رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے ابو طفیل رضی اللہ عنہ سے ۱؎فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے حضور گورے نمکین حسن والے میانہ قد تھے ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام عامر ابن واثلہ ہے،لیثی ہیں،کنانی ہیں،کنیت ابو طفیل اسی کنیت میں مشہور ہیں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات شریف کے آٹھ سال پائے،رؤے زمین میں سب سے آخری صحابی آپ ہیں جن کی وفات سب صحابہ سے آخر میں ہوئی،آپ کی وفات کے بعد کوئی صحابی دنیا میں نہ رہے دور صحابہ آپ کی وفات پر ختم ہوا، ۱۰۲ھ؁∞ ایک سو دو میں وفات پائی،مکہ معظمہ میں وفات ہوئی وہاں ہی دفن ہوئے۔(مرقات،اکمال وغیرہ)
۲
؎حسن دو قسم کا ہوتا ہے: ملیح اور صبیح۔ملیح جس کا ترجمہ ہے نمکین حسن اگرچہ صباحت بھی حسن ہے مگر ملاحت حسن کا اعلٰی درجہ ہے۔اس میں فرق بیان سے معلوم نہیں ہوسکتا بلکہ اس کی چھانٹ عاشق کی نگاہ کرتی ہے اس کے بیان سے زبان قاصر ہے۔(اشعۃ)اعلی حضرت قدس سرہ نے فرمایا۔شعر
ذکرسب پھیکےجب تک نہ مذکورہو نمکین حسن والا ہمارا نبی
یوں سمجھو کہ سفید رنگ صبیح ہے اور سفیدی میں سرخی کی جھلک ہو اور اس میں کشش ہو کہ دل ادھر کھچےاور دیدہ اس کے دیدار سے سیر نہ ہو وہ ملیح ہے یعنی نمکین حسن حضور ایسے ہی حسین تھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 5785