Main Icon

باب : اسماء النّبی صلی اللہ علیہ وسلم و صفاتہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5784

پیدائش کی ابتداء،حضرات انبیاءکرام کا ذکر - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَلِيعَ الْفَمِ أَشْكَلَ الْعَيْنَيْنِ مَنْهُوشَ الْعَقِبَيْنِ قِيلَ لَسِمَاكٍ: مَا ضَلِيعُ الْفَمِ؟ قَالَ: عَظِيمُ الْفَمِ. قِيلَ: مَا أَشْكَلُ الْعَيْنَيْنِ؟ قَالَ: طَوِيلُ شَقِّ الْعَيْنِ. قِيلَ: مَا مَنْهُوشُ الْعَقِبَيْنِ؟ قَالَ: قَلِيْلُ لَحْم الْعَقِبِ.رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن سماك بن حرب عن جابر بن سمرة قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ضليع الفم أشكل العينين منهوش العقبين قيل لسماك: ما ضليع الفم؟ قال: عظيم الفم. قيل: ما أشكل العينين؟ قال: طويل شق العين. قيل: ما منهوش العقبين؟ قال: قليل لحم العقب.رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سماک ابن حرب سے ۱؎وہ حضرت جابر ابن سمرہ سے راوی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کشادہ منہ والے۲؎سرخ و سفید آنکھ والے پتلی ایڑیوں والے تھے۳؎سماک سے پوچھا گیا کہضلیع الفمکیا چیزہے فرمایا کشادہ منہ۴؎کہا گیا کہاشکل العینکیا ہے فرمایا آنکھ کی لمبائی دراز ۵؎کہا گیا کہمنھوش العقبینکیا ہیں فرمایا ایڑی شریف پر گوشت تھوڑا ۶؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎آپ مشہورتابعی ہیں،کوفی ہیں،تیس صحابہ سے آپ کی ملاقات ہے،بہت مقبول الدعاتھے،خود کہتے ہیں کہ میری بینائی جاتی رہی تھی اللہ تعالٰی سے دعا کی اس نے مجھے بینائی واپس فرمادی۔(اشعہ)
۲
؎منہ کی کشادگی حسن ہے اور منہ کی تنگی بدزیب مگر کشادگی زیادہ مراد نہیں کہ وہ بدزیب ہوتی ہے۔بعض نے فرمایا کہ یہاں کشادگی منہ سے مراد ہے فصاحت و بلاغت مگر یہ قوی نہیں کہ یہاں حلیہ شریف کا ذکر ہے فصاحت کو حلیہ شریف سے تعلق نہیں۔
۳
؎اشکلبنا ہےشکلہسےشکلہکے معنی ہوتے ہیں مخلوط رنگ جس میں سفیدی میں سرخ ڈورے ہوں یا آنکھ کی سفیدی مائل بہ سرخی ہو اسی سے بنا ہےاشکل۔
۴
؎عربی میںوجہکہتے ہیں چہرہ کو اورفمکہتے ہیں دہان یعنی منہ کو،کشادہ منہ سے مراد ہے ہونٹ قدرے دراز ہوں یہ بھی حسن و خوبی ہے۔
۵
؎محدثین فرماتے ہیں کہ سماک نے جواشکل العینکی تفسیر کی ہے وہ درست نہیں تمام محدثین کا اسی پر اتفاق ہے کہاشکلکے معنی یہ نہیں،اس کے معنی وہ ہی ہیں جو ابھی مذکور ہوئے یعنی آنکھ کی تیز سفیدی میں سرخ باریک ڈورے یہ بھی حسن ہے۔
۶
؎پتلی ایڑی بہت حسین ہوتی ہے موٹی و چوڑی ایڑی بھدی ہوتی ہے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم میں حسن کے تمام اوصاف جمع تھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 5784