Main Icon

باب: رسولوں کے سردار کے فضائل کا بیان،ان پر اللہ کی رحمتیں اور سلام - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5770

پیدائش کی ابتداء،حضرات انبیاءکرام کا ذکر - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قا ل: «إِنَّ اللّٰهَ بَعَثَنِي لِتَمَامِ مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ وَكَمَالِ محَاسِنِ الأَفْعَالِ" رَوَاهُ فِي "شَرْحِ السُّنَّةِ".

وعن جابر أن النبي صلى الله عليه وسلم قا ل: «إن الله بعثني لتمام مكارم الأخلاق وكمال محاسن الأفعال" رواه في "شرح السنة".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ الله نے اخلاق کے درجات مکمل کرنے ۱؎اور اچھے اعمال کے کمالات پورے کرنے کے لیے مجھ کو بھیجا(شرح سنہ)

شرح حدیث

۱∞؎مکارمجمع ہےمکرمۃکی بمعنی پسندیدہ اور الله تعالٰی کے نزدیک قابل قدر۔اخلاقجمع ہےخلقکی بمعنی عادت و خصلت یعنی دل کی وہ حالت جس سے اچھے اعمال کرنا آسان ہوں۔بعض نے فرمایا کہ دلی باطنی صفات یعنی پچھلے انبیاءکرام بھی لوگوں کو اچھی عادات سکھانے تشریف لاتے تھے مگر ہم اعلٰی درجہ کے اخلاق سکھانے تشریف لائے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 5770