Main Icon

باب: رسولوں کے سردار کے فضائل کا بیان،ان پر اللہ کی رحمتیں اور سلام - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5767

پیدائش کی ابتداء،حضرات انبیاءکرام کا ذکر - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: « سَلُوا اللهَ الْوَسِيلَةَ» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللّٰهِ وَمَا الْوَسِيلَةُ؟ قَالَ: «أَعْلٰى دَرَجَةٍ فِي الْجَنَّةِ لَا يَنَالُهَا إِلَّا رَجُلٌ وَاحِدٌ وَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا هُوَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: « سلوا الله الوسيلة» قالوا: يا رسول الله وما الوسيلة؟ قال: «أعلى درجة في الجنة لا ينالها إلا رجل واحد وأرجو أن أكون أنا هو» . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے وہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے راوی ہیں فرمایا الله سے میرے لیے وسیلہ مانگو ۱؎صحابہ نے عرض کیا یارسول الله صلی الله علیہ وسلم وسیلہ کیا چیز ہے فرمایا بہشت میں سب سے اونچا درجہ جسے صرف ایک شخص پائے گا ۲؎اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ میں ہی ہوں گا۳؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎خیال رہے کہ مقام وسیلہ حضور انور کے لیے ہی نہیں بنایا گیا ہے حضور کے نامزد ہوچکا ہے،پھر ہم سے دعا کرانا اس لیے ہے تاکہ اس دعا کے ذریعہ ہم کو بھی کچھ مل جاوے۔کریموں کو دعائیں دینا بھیک مانگنے کا ایک طریقہ ہوتاہے؎قلب کی صورت غنچہ بستہ اس کوکرم سےکردوشگفتہ دے گا دعائیں حافظ خستہ صلی الله علیہ وسلم
درود شریف پڑھنے کا بھی یہ ہی مقصد ہے،اذان کے بعد جو دعائے وسیلہ پڑھی جاتی ہے اس کا ماخذ یہ ہی حدیث ہے۔
۲
؎اس کی بحث اذان کے بیان میں گزرگئی۔اس فرمان عالی سے معلوم ہوتا ہے کہ وسیلہ جنت میں سب سے بلندوبالا مقام ہے جو صرف حضور انور کے لیے ہے باقی سب کے لیے اس کے نیچے کے مقامات ہیں،حتی کہ فردوس والے جنتی بھی اس کے نیچے ہوں گے۔محشر میں مقام محمود ہی ہے اور اگر وہاں بھی وسیلہ ہے تو وہ دوسرا مقام ہے۔
۳
؎یہاںارجوفرمانا بے علمی یا بے یقینی کی وجہ سے نہیں بلکہ تواضعًا ہے یا یوں کہو کہ کریم کی امید بھی یقینی ہوتی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 5767