Main Icon

باب: رسولوں کے سردار کے فضائل کا بیان،ان پر اللہ کی رحمتیں اور سلام - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5768

پیدائش کی ابتداء،حضرات انبیاءکرام کا ذکر - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ كُنْتُ إِمَامَ النَّبِيِّينَ وَخَطِيبَهُمْ وَصَاحِبَ شَفَاعَتِهِمْ غَيْرَ فَخْرٍ » . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن أبي بن كعب عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إذا كان يوم القيامة كنت إمام النبيين وخطيبهم وصاحب شفاعتهم غير فخر » . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابی ابن کعب سے وہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے راوی فرماتے ہیں فرمایا جب قیامت کا دن ہوگا ۱؎تو میں نبیوں کا امام اور ان کا خطیب ہوں گا اور ان حضرات کا شفاعت والا۲؎فخریہ نہیں فرماتا ہوں(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یہاں امام سے مراد نماز کا امام نہیں بلکہ سب سے آگے چلنے والا،سب کی طرف سے رب کی بارگاہ میں کلام کرنے والا،ہر کام میں سب پر پہل کرنے والا مراد ہے،حتی کہ جنت میں آگے آگے حضور صلی الله علیہ وسلم اور پیچھے سارے نبی داخل ہوں گے۔
۲
؎یعنی تمام نبیوں کی شفاعت ہم کریں گے بلندی درجات کی یا ان سب کی شفاعت کی ابتداء ہم سے ہوگی کہ پہلے ہم دروازۂ شفاعت کھول دیں گے پھر ہمارے بعد دوسرے نبی شفاعت کریں گے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 5768