Main Icon

باب:دیتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3509

قصاص کابیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَرَوَاهُ أَبَو دَاوُدَ عَنْهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مُتَّصِلًا.

ورواه أبو داود عنه عن أبي هريرة متصلا.

حدیث ترجمہ

اور ابوداؤد نے انہیں سعید ابن مسیب سے انہوں نے حضرت ابو ہریرہ سے متصلًا روایت کیا ۱؎

شرح حدیث

۱∞؎لہذا یہ روایت مرسل نہیں بلکہ متصل ہے کہ اس میں صحابی کا ذکر آگیا۔خیال رہے کہ اس پر تمام علماء کا اتفاق ہے کہ اگر بچہ زندہ گر کر مرے تو اس کی دیت پوری ہے یعنی سو اونٹ مگر اس میں اختلاف ہے کہ بچے کی زندگی ثابت کس چیز سے ہوتی ہے ہم احناف کے ہاں رونا،دودھ چوسنا،سانس لینا،چھینکنا علامات زندگی ہیں،ہاں صرف بعض اعضاء کا حرکت کرنا علامت زندگی نہیں مگر امام شافعی کے ہاں صرف رونا علامت زندگی ہے،دلائل فریقین کے اسی جگہ مرقات میں مذکور ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3509