Main Icon

باب:دیتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3507

قصاص کابیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَن مُجاهدٍ قَالَ: قَضَى عُمَرُ فِي شِبْهِ الْعَمْدِ ثَلَاثِينَ جَذَعَةً، وَأَرْبَعِينَ خَلِفَةً مَا بَيْنَ ثَنِيَّةٍ إِلَى بَازِلِ عَامِهَا. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

وعن مجاهد قال: قضى عمر في شبه العمد ثلاثين جذعة، وأربعين خلفة ما بين ثنية إلى بازل عامها. رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت مجاہد سے فرماتے ہیں ۱؎کہ حضرت عمر نے شبہ عمد میں تیس جزعہ اور چالیس خلفہ کا فیصلہ فرمادیا جو عمر میں ثنیہ اور بازل کے درمیان ہوں ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎آپ مجاہد ابن جبر ہیں،کنیت ابو حجاج عبداابن سائب مخزومی کے آزاد کردہ غلام ہیں،مکہ معظمہ کے مشہور عالم و قاری و فقیہ و محدث ہیں،اپنے زمانہ میں تفسیر کے امام مانے جاتے تھے،بہت جماعت محدثین آپ کی شاگرد ہے۔اشعۃ اللمعات میں فرمایا کہ حضرت عبداابن عمر آپ کے گھوڑے کی رکاب تھاما کرتے تھے، ۱۰۰ھ؁ ∞ میں مکہ معظمہ میں وفات پائی۔
۲
؎یہ حدیث حضرت امام شافعی کی دلیل ہے ان کے ہاں قتل شبہ عمد کی دیت اسی طرح واجب ہوتی ہے بہرحال شبہ عمد کی دیت میں صحابہ کرام کا عمل مختلف رہا ہے ابھی پچھلی روایت میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا حکم اس کے خلاف گزرا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3507