Main Icon

باب:دیتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3499

قصاص کابیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَّهُ جَعَلَ الدِّيَةَ اثْنَيْ عَشَرَۃ أَلْفًا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيُّ.

وعن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وسلم : أنه جعل الدية اثني عشرۃ ألفا. رواه الترمذي وأبو داود والنسائي والدارمي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی کہ حضور نے دیت بارہ ہزار فرمائی ۱؎(ترمذی،ابوداؤد، نسائی،درامی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی چاندی سے بارہ ہزار درہم مقرر فرمائے،پہلے آٹھ ہزار درہم کا ذکر ہوا وہ درہم سات مثقال والے تھے یہ چھ مثقال والے،درہموں کی قیمتوں مالیتوں میں فرق ہوتا ہے۔آج ہم نے خود دیکھا کہ عراقی دینار کی قیمت گیارہ ریال چار قرش سعودی ہے اور اردنی فلسطینی دینار کی قیمت بارہ ریال بارہ قرش قیمت مدینہ منورہ کے صرافہ سے اس سال ہم نے خود دونوں دینار خریدے کیونکہ ہم نے اردن فلسطین و عراق کا سفرکرنا تھا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3499