Main Icon

باب:دیتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3504

قصاص کابیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهٖ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ تَطَبَّبَ وَلَمْ يُعْلَمْ مِنْهُ طِبٌّ فَهُوَ ضَامِنٌ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيُّ.

وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "من تطبب ولم يعلم منه طب فهو ضامن". رواه أبو داود والنسائي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمرو ابن شعیب سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی کہ رسول اصلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جو علاج کرے اور اس کو علم طب معلوم نہ ہو تو وہ ضامن ہے ۱؎(ابوداؤد،نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جوشخص علم طب نہ رکھتا ہو اور یوں ہی کسی کا علاج کرے جس سے مریض ہلاک ہوجائے تو اس کا حکم قتل خطاء کا ہے کہ اس کے وارث عصبات پر دیت خطاء واجب ہوگی قصاص نہ ہوگا کیونکہ اس نے اراداۃً قتل نہ کیا بلکہ مریض کا علاج بھی اس کے کہنے پر کیا۔ فی زمانہ ہرشخص بیمار کو دوا بتاتا ہے اس سے احتیاط چاہیے،اس حدیث سے سبق لازم ہے،علاج میں انسانی جان کی ذمہ داری ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3504