Main Icon

باب:ہدی کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2642

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَرَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ والدَّارِمِيُّ عَنْ ناجِيَةَ الأَسْلَمِيِّ

ورواه أبو داود والدارمي عن ناجية الأسلمي

حدیث ترجمہ

ابوداؤد،دارمی نے یہ حدیث ناجیہ اسلمی سے روایت کی

شرح حدیث

تقریب میں ہے کہ ناجیہ ابن جندب ابن عمیر اسلمی اور صاحب ہیں اور ناجیہ ابن حارث خزاعی دوسرے صحابی ہیں،بعض لوگوں نے ان دونوں کو ایک سمجھ لیا یہ غلط ہے۔تہذیب میں ہے ناجیہ ابن جندب ابن کعب ابن جندب یا ناجیہ ابن کعب ابن عمیر ابن یعمر اسلمی ہیں مگر امام احمد نے انہیں ناجیہ اسلمی فرمایا۔(مرقات)اشعہ نے فرمایا کہ نسبتوں میں فرق ہے ذات ایک ہی ہے،کسی نے انہیں اسلمی کہا کسی نے خزاعی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2642