Main Icon

باب:ہدی کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2632

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْهَا قَالَتْ: فَتَلْتُ قَلَائِدَهَا مِنْ عِهْنٍ كَانَ عِنْدِي ثُمَّ بَعَثَ بِهَا مَعَ أَبِي(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعنها قالت: فتلت قلائدها من عهن كان عندي ثم بعث بها مع أبي(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں میں نے اپنے پاس کی اون سے ہدیوں کے ہار بٹے پھر حضور انور نے وہ مکہ معظمہ میرے والد کے ساتھ بھیج دیئے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یہ پہلی حدیث کا ہی بیان ہے،آپ سے جناب مسروق و دیگر تابعین یہ مسئلہ پوچھنے آتے تھے تو آپ مختلف عنوان سے اسے بیان فرماتی تھی،صحاح،ستہ،بزاز،وغیرہ میں مختلف الفاظ سے یہ حدیث منقول ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2632