Main Icon

باب:ہدی کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2639

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا لَا نَأْكُلُ مِنْ لُحُومِ بُدْنِنَا فَوْقَ ثَلَاثٍ فَرَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "كُلُوا وَتَزَوَّدُوا" فَأَكَلْنَا، وَتَزَوَّدْنَا. (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن جابر قال: كنا لا نأكل من لحوم بدننا فوق ثلاث فرخص لنا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: "كلوا وتزودوا" فأكلنا، وتزودنا. (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں ہم اپنی قربانیوں کے گوشت تین دن سے زیادہ نہ کھاتے تھے ۱؎پھر ہمیں رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے اجازت دے دی فرمایا کھاؤ اور توشہ بچاؤ پھر ہم نے کھایا بھی بچایا بھی۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یہ حکم شروع اسلام میں تھا جب مسلمانوں میں غریبی زیادہ تھی،قربانی کرنے والے امیروں کو حکم تھا کہ تین دن کی بقدر گوشت رکھ لو باقی خیرات کردو تاکہ زیادہ فقراء گوشت کھاسکیں۔
۲
؎اب منیٰ شریف میں عرب لوگ قربانی کے گوشت سکھا کر سال بھر تک کھاتے ہیں بالکل درست ہے کہ وہ ممانعت منسوخ ہوچکی،اللّٰه تعالٰی نے مسلمانوں کو غنی کردیا،علت گئی حکم بھی گیا ۔خیال رہے کہ اگر ہدی حرم میں پہنچنے سے پہلے یا قربانی کے وقت سے پہلے مجبورًا ذبح کرنی پڑ جائے تو اس کا حکم یہ نہیں،پھر وہاں صدقہ کرنا عبادت ہے ذبح کرنا عبادت نہیں اور جو اپنے وقت اپنی جگہ میں قربانی ہو اس کا ذبح کرنا عبادت ہے،کھائے جس کا جی چاہے کہ عبادت ادا ہوچکی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2639