Main Icon

باب:ہدی کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2634

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللّٰهِ سُئِلَ عَنْ رُكُوبِ الْهَدْيِ فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ارْكَبْهَا بِالمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْهَا حَتّٰى تَجِدَ ظَهْرًا . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن أبي الزبير قال: سمعت جابر بن عبد الله سئل عن ركوب الهدي فقال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: اركبها بالمعروف إذا ألجئت إليها حتى تجد ظهرا . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوالزبیر سے ۱؎فرماتے ہیں میں نے حضرت جابر ابن عبداللّٰه کو سنا کہ ان سے ہدی پر سوار ہونے کے متعلق پوچھا گیا تو فرمایا میں نے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ اس پر احتیاط و اعتدال سے سوار ہوجاؤ جب تمہیں اس کی ضرورت پڑے حتّٰی کہ دوسری سواری پالو ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام محمد ابن مسلم ہے،تابعی ہیں،مکی ہیں،وسیع العلم عالم ہیں،آپ نے صرف حضرت جابر سے احادیث سنی ہیں، ۱۲۵ھ میں وفات پائی۔
۲
؎یہ حدیث گزشتہ حدیث کی شرح ہے کہ دو شرطوں سے ہدی پر سواری جائز ہے:ایک یہ کہ حاجی اس پر مجبور ہو،دوسرے یہ کہ احتیاط سے سواری کرے،اسے دوڑا کر یا مار پیٹ کر ناقص نہ کردے،بعض علماء کے ہاں اگر ناقص کردیا تو اس کا بدل نقصان خیرات کرنا پڑے گا،امام اعظم کے ہاں ہدی پرسامان لادنا ضرورۃً بھی جائز نہیں،امام شافعی،مالک و احمد علیہم الرحمۃ کے ہاں جائز ہے۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2634