Main Icon

باب:ہدی کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2636

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: نحَرْنا مَعَ رَسولِ اللّٰه عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ الْبُدْنَةَ عَنْ سَبْعَةٍ وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَة. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن جابر قال: نحرنا مع رسول الله عام الحديبية البدنة عن سبعة والبقرة عن سبعة. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ ہم نے رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم کے ساتھ حدیبیہ کے سال سات آدمیوں کی طرف سے اونٹ اور سات کی طرف سے گائے ذبح کی ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یہ حدیث آئمہ کرام کی دلیل ہے کہ اونٹ و گائے میں سات آدمی شریک ہوسکتے ہیں،جنہوں نے کہا کہ اونٹ میں دس اور گائے میں سات ان کے خلاف ہے۔خیال رہے کہ احناف کے ہاں بدنہ اونٹ و گائے دونوں کو کہتے ہیں،امام شافعی کے ہاں صرف اونٹ کو،بظاہر یہ حدیث ان کی دلیل ہے مگر عربی میں تجرید کر کے لفظ کو بعض معنی میں استعمال کرلیتے ہیں،یہاں ایسا ہی ہے کہ بدنہ سے مراد اس کا ایک فرد یعنی اونٹ لیا اور گائے کا ذکر علیحدہ کیا جب کہ یہاں ہی لفظ میں تضمین کرکے نحر و ذبح دونوں مراد لیے گئے،ورنہ نحر صرف اونٹ کا ہوتا ہے،گائے کو ذبح ہی کرنا چاہیے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2636