Main Icon

باب:ہدی کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2628

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَهْدَى النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّةً إِلَى الْبَيْتِ غَنَمًا، فَقَلَّدَهَا.(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن عائشة قالت: أهدى النبي صلى الله عليه وسلم مرة إلى البيت غنما، فقلدها.(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ ایک بار نبی صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے بیت اللّٰه شریف کی طرف بکری ہدی بھیجی جسے ہار پہنادیا ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اس سے دو مسئلے معلوم ہوئے:ایک یہ کہ بکری کی ہدی بھی جائز ہے کہ اس کی قربانی جائز ہے۔دوسرے یہ کہ بکری کا اشعار نہ ہوگا بلکہ اسے صرف ہار یعنی رسی میں جوتا ڈال کر پہنایا جائے گا اس پر تمام آئمہ متفق ہیں۔تیسرے یہ کہ بکری کی ہدی میں ہار پہنانا سنت ہے، اس میں امام مالک کا اختلاف ہے۔خیال رہے کہ یہ بکری قربانی کی نہ تھی اسی لیے مکہ معظمہ بھیجی گئی،قربانی ہمیشہ حضور انور صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے مدینہ منورہ ہی میں کی ہے،جہلاء نے اس حدیث کی بنا پر کہہ دیا کہ قربانی صرف مکہ معظمہ میں ہوسکتی ہے اور جگہ نہیں ہوسکتی۔نعوذ باللّٰہ!

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2628