Main Icon

باب: بہترین صدقہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1930

زکوۃ کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ -صَلَّی اللّٰہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "إِذا أَنْفَقَ الْمُسْلِمُ نَفَقَةً عَلَى أَهْلِهِ وَهُوَ يَحْتَسِبُهَا كَانَتْ لَهٗ صَدَقَةٌ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن أبي مسعود قال: قال رسول الله -صلی اللہ عليه وسلم-: "إذا أنفق المسلم نفقة على أهله وهو يحتسبها كانت له صدقة". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابومسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب مسلمان اپنے گھر والوں پر ثواب کی طلب میں خرچ کرتا ہے تو یہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎گھر والوں سے مراد بیوی بچے اور سارے عزیز ہیں،انکی ترتیب کتب فقہ میں دیکھو۔اور طلب اجر سے مراد یہ ہے کہ ان سب پر خرچ کرے سنت جناب مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سمجھ کر۔صوفیائے کرام فرماتے ہیں کہ سنت کی نیت سے تو خود اپنا کھانا،سونا،ہنسنا،رونا بلکہ جینا مرنا عبادت ہے، اللہ تعالٰی نیت خیر نصیب کرے۔دنیا کو دکھانے اور اپنی ناموری کے لیے تو نماز پڑھنا بھی عبادت نہیں چہ جائیکہ یہ خرچ لہذا بیاہ شادیوں میں جو مختلفرسوم کے ماتحت اہل قرابت کو یا کمیوں کو نیک دستور یا حقوق دیئے جاتے ہیں ثواب نہیں کہ وہ اللہ کے لیے نہیں اپنے نام کے لیے ہیں۔اس سید الفصحاء صلی اللہ علیہ وسلم نے طلب ثواب کی قید لگائی، اللہ تعالٰی نیت خیرو اخلاص نصیب کرے۔آمین!

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 1930