Main Icon

باب : سنتیں اور ان کی فضیلت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1185

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ حُذَيْفَة نَحْوَهٗ وَزَادَ فَكَانَ يَقُولُ: «عَجِّلُوا الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فَإِنَّهٗ مَا تُرْفَعَانِ مَعَ الْمَكْتُوبَةِ» رَوَاهُمَا رَزِينٌ وَرَوَى البَيْهَقِيُّ الزِّيَادَةَ عَنْهُ نَحْوَهَا فِيْ شُعَبِ الْإِيْمَانِ

وعن حذيفة نحوه وزاد فكان يقول: «عجلوا الركعتين بعد المغرب فإنه ما ترفعان مع المكتوبة» رواهما رزين وروى البيهقي الزيادة عنه نحوها في شعب الإيمان

حدیث ترجمہ

اور حضرت حذیفہ سے اسی کی مثل ہے اور زیادہ کیا کہ کہتے تھے کہ مغرب کےبعد دو رکعتیں جلدی پڑھو کیونکہ وہ دونوں فرضوں کے ساتھ اٹھائی جاتی ہیں ۱؎ان دونوں حدیثوں کو رزین نے روایت کیا اور بیہقی نے انہی سے زیادتی کو شعب الایمان میں اس کی مثل۔

شرح حدیث

۱∞؎یہاں سنتوں سے مراد سنت مغرب ہی ہے نہ کہ نماز اوّابین جیسا کہ مضمون سے ظاہر ہے۔خیال رہے کہ حضرت مکحول کی یہ روایت مرسل ہے اور احناف کے نزدیک مرسل مقبول ہے،شوافع کے ہاں مرسل حدیث ضعیف کے حکم میں ہے کہ فضائل اعمال میں مقبول ہے لہذا یہ حدیث احناف وشوافع کے ہاں قبول اور لائق عمل ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1185