Main Icon

باب : سنتیں اور ان کی فضیلت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1167

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ حَافَظَ عَلیٰ أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ وَأَرْبَعٍ بَعْدَهَا حَرَّمَهُ اللهُ عَلَی النَّارِ» . رَوَاهُ أَحْمدُ وَالتِّرْمِذِيْ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَه

عن أم حبيبة قالت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «من حافظ علی أربع ركعات قبل الظهر وأربع بعدها حرمه الله علی النار» . رواه أحمد والترمذي وأبو داود والنسائي وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ام حبیبہ سے فرماتی ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جو ظہر سے پہلے چاررکعتوں پر اور اس کے بعد چار رکعتوں پر پابندی کرے ۱؎الله اسے آگ پر حرام کردے گا۲؎(احمدترمذی،ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎اس طرح کہ پہلی چار ایک سلام سے پڑھے جیسا کہ اگلی حدیث میں آرہا ہے کیونکہ یہ چاروں مؤکدہ ہیں اور بعد کی چار دو سلاموں سے تاکہ مؤکدہ اور غیرمؤکدہ مخلوط نہ ہوجائیں کیونکہ ان میں پہلی دومؤکدہ ہیں بعد کی دو غیر مؤکدہ۔
۲
؎یعنی آگ میں ہمیشگی سے مطلقًا بچائے گا اس طرح کہ اسے گناہوں سے بچنے اور نیک اعمال کرنے کی توفیق دے گا۔معلوم ہوا کہ سنت کی پابندی سے تقویٰ نصیب ہوتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1167