Main Icon

باب : سنتیں اور ان کی فضیلت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1174

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «مَنْ صَلّٰى بَعْدَ الْمَغْرِبِ عِشْرِينَ رَكْعَةً بَنَى اللهُ لَهٗ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «من صلى بعد المغرب عشرين ركعة بنى الله له بيتا في الجنة» . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جو شخص مغرب کے بعد بیس رکعتیں پڑھے الله اس کے لیئے جنت میں گھر بنائے گا ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎گھر بنانے کی تحقیق پہلے کی جاچکی ہے۔علماء فرماتے ہیں کہ یہ ۲۰ رکعتیں بھی نماز اوابین ہی ہیں کہ اس کی رکعتیں کم از کم دو ہیں زیادہ سے زیادہ ۲۰ اس حدیث کو محدثین نے بہت سی اسنادوں سے نقل کیا لہذا صلوۃ اوّابین کی حدیث ضعیف نہ رہی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1174