Main Icon

باب : سنتیں اور ان کی فضیلت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1161

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ ہُ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ حَتّٰى يَنْصَرِفَ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهٖ (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن ہ قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم لا يصلي بعد الجمعة حتى ينصرف فيصلي ركعتين في بيته (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے کہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم جمعہ کے بعد نماز نہ پڑھتے حتی کہ لوٹ آتے تھے۔پھر اپنے گھر میں دو رکعتیں پڑھتے ۱؎(بخاری،مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎جمعہ کے دن بعض کے متعلق تین روایتیں ہیں،دو پڑھتے تھے،چار پڑھتے تھے، چھ پڑھتے تھے پہلی روایت پر امام شافعی کا عمل ہے،دوسری پر امام اعظم کا تیسری پر ابویوسف کا چار کی روایات بھی آرہی ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1161