Main Icon

باب : سنتیں اور ان کی فضیلت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1163

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلیٰ شَيْءٍ مِنَ النَّوَافِلِ أَشَدَّ تَعَاهُدًا مِنْهُ عَلیٰ رَكْعَتَيِ الْفجْرِ(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: لم يكن النبي صلى الله عليه وسلم علی شيء من النوافل أشد تعاهدا منه علی ركعتي الفجر(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم فجر کی سنتوں سے زیادہ کسی نفل پر حفاطت نہ فرماتے تھے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی حضور صلی الله علیہ وسلم بمقابلہ دوسری سنتوں کے فجر کی سنتوں کی بہت پابندی کرتے تھے کہ سفر و حضر میں نہ چھوڑتے تھے اور اگر فجر قضا پڑھتے تو سنتوں کی بھی قضا کرتے۔اسی لیئے فقہا فرماتے ہیں کہ یہ سنتیں بلاعذر بیٹھ کر نہ پڑھے اسی لیئے اگر جماعت فجر میں کوئی پہنچے اورسنتیں نہ پڑھی ہوں تو اگر جماعت مل جانے کی امید ہو تو جماعت سے علیٰحدہ سنتیں پڑھے،پھر جماعت میں مل جائے۔اس کی تحقیق ہماری کتاب "جاءالحق"حصہ دو م میں دیکھو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1163