Main Icon

باب: تقدیر پر ایمان لانے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 80

ایمان کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلّٰى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «كُلُّ شَيْءٍ بِقَدَرٍ حَتَّى الْعَجْزِ وَالْكَيْسِ» .رَوَاهُمُسْلِمٌ

وعن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «كل شيء بقدر حتى العجز والكيس» .رواهمسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر چیز اندازے سے ہے یہاں تک کہ عاجزی اورعقلمندی ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎اس حدیث کی تفسیروہ آیت ہے"کُلَّ شَیۡءٍ خَلَقْنٰہُ بِقَدَرٍ"یعنی انسان کا بس اور بےبسی علم وجہالت سب پہلے مقرر ہوچکے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 80