Main Icon

باب: تقدیر پر ایمان لانے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 112

ایمان کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: رَسُوْلَ اللهِ صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: اَلْوَائِدَۃُ وَالْمَوْءُ وْدَۃُ فِی النَّارِ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ .

وعن ابن مسعود قال: رسول الله صلی الله علیہ وسلم: الوائدۃ والموء ودۃ فی النار. رواه أبو داود والترمذي .

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زندہ دفن کرنے والی ماں اور زندہ دفن کی ہوئی بچی دونوں دوزخ میں ہیں ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎مالدار کفارِ عرب اپنی لڑکیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ گاڑ دیتے تھے،حدیث کے ظاہری معنٰے یہ ہیں کہ یہ ماں اور بچی دونوں جہنمی۔ماں کفر حقیقی کی وجہ سے اور بچی کفر حکمی کی بنا پر،تب تو اس کی تحقیق وہ ہے جو پہلے گزر چکی۔ایک احتمال یہ ہے کہوائدہسے مراد وہ جنا نے والی دائی جو بچی کو دفن کراتی تھی اورموؤدہسے مراد وہ ماں جس کی بچی دفن کی گئی،تو یہ حدیث بالکل ظاہر ہے کہ دونوں عورتیں اپنے اپنے کفر کی بنا پرجہنم میں گئیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 112