Main Icon

باب:حضرت ابوبکر صدیق کے فضائل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6028

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَن ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ:« أَنْتَ صَاحِبِي فِي الْغَارِ وَصَاحِبِي عَلَى الْحَوْضِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن ابن عمر عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لأبي بكر:« أنت صاحبي في الغار وصاحبي على الحوض. رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی کہ حضور نے ابوبکر سے فرمایا کہ تم میرے غار میں ساتھی ہو ۱؎اور حوض پر میرے ساتھی۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎غار سے مراد یا تو غار ثور ہے جہاں ہجرت کے موقعہ پر تین دن حضور کے ساتھ صدیق اکبر نے قیام فرمایا،یا مراد قبر ہے پہلا احتمال قوی ہے،رب تعالٰی فرماتاہے:"ثَانِیَ اثْنَیۡنِ اِذْ هُمَا فِی الْغَارِ"حضرت صدیق اکبر کی صحابیت قطعی یقینی ہے اس کا انکار کفر ہے کیونکہ یہ قرآن سے ثابت ہے۔(از مرقات)
۲
؎یعنی دونوں جہان میں تم میرے خاص ساتھی ہو جس ہمراہی میں کسی کی شرکت نہیں ورنہ حضور کے سارے غلام حوض پر حضور کے ساتھ ہوں گے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6028