Main Icon

باب:حضرت ابوبکر صدیق کے فضائل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6027

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ سَيِّدُنَا وَخَيْرُنَا وَأَحَبُّنَا إِلٰى رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن عمر رضي الله عنه قال: أبو بكر سيدنا وخيرنا وأحبنا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم. رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمر سے فرمایا ابوبکر ہمارے سردار ہیں ہم سب سے بہتر ہم سب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیارے ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ حضرت صدیق افضل الخلق بعد انبیاء ہیں،ان کی افضلیت مطلقًا قرآن سے ثابت ہے،رب فرماتاہے: "وَ لَا یَاۡتَلِ اُولُوا الْفَضْلِ مِنۡکُمْ وَ السَّعَۃِ"اولو الفضل منکممیں خطاب سارے صحابہ اہل بیت سے ہے اوراولو الفضلمطلق ہے اسی طرح جناب صد یق کی صحابیت قرآن سے ثابت ہے"اِذْ یَقُوۡلُ لِصٰحِبِہٖ لَا تَحْزَنْ"یوں ہی ان کا سب مسلمانوں سے بڑھ کر متقی ہونا ان کا دوزخ سے بہت دور رکھا جانا قرآنی مسئلہ ہے"وَ سَیُجَنَّبُھَا الْاَتْقَی الَّذِیۡ"الخ۔اتقیاسم تفضیل یہ حدیث بھی اسی کی تائید کرتی ہے کہ سب مسلمانوں کے سردار سب سے بہتر رسول اللہ کو سب سے زیادہ پیارے حضرت ابوبکر صدیق ہیں رضی اللہ عنہ۔ایک قسم کی محبت میں فاطمہ زہرا سب سے پیاری اور ایک قسم کی محبت میں عائشہ صدیقہ سب سے زیادہ پیاری،ایک اور قسم کی محبت میں ابوبکر صدیق سب سے بڑھ کر،ایک اور قسم کی محبت میں حسن و حسین سب سے زیادہ پیارے ہیں،پھریہ سب اللہ تعالٰی کے پیارے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6027