Main Icon

باب : توکل اور صبر کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5312

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "إِنَّ الرِّزْقَ لَيَطْلُبُ الْعَبْدَ كَمَا يَطْلُبُهُ أَجَلُهُ". رَوَاهُ أَبُو نُعَيْمٍ فِي "الْحِلْية".

وعن أبي الدرداء قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "إن الرزق ليطلب العبد كما يطلبه أجله". رواه أبو نعيم في "الحلية".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوالدرداء سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ روزی بندے کو ایسی ڈھونڈھتی ہے جیسے اسے اس کی موت ڈھونڈتی ہے ۱؎(ابونعیم حلیہ)

شرح حدیث

۱∞؎بلکہ رزق کی تلاش موت کی تلاش سے زیادہ قوی ہے کیونکہ موت عمر ختم ہوجانے پوری ر وزی کھالینے کے بعد آتی ہے مگر رزق ہر وقت آتا رہتا ہے، رب فرماتاہے:"ثُمَّ رَزَقَکُمْ ثُمَّ یُمِیۡتُکُمْ ثُمَّ یُحْیِیۡکُمْ"۔(مرقات)مقصد یہ ہے کہ موت کو تم تلاش کرو یا نہ کرو۔بہرحال تمہیں پہنچے گی،یوں ہی تم رزق تلاش کرو یا نہ کرو ضرور پہنچے گا،ہاں رزق کی تلاش سنت ہے موت کی تلاش ممنوع مگر ہیں دونوں یقینی۔برادران یوسف علیہ السلام رزق کی تلاش میں مصر گئے گمے ہوئے یوسف کو پالیا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5312