Main Icon

باب : توکل اور صبر کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5299

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- يَقُولُ: "لَوْ أَنَّكُمْ تَتَوَكَلُونَ عَلَى اللَّهِ حَقَّ تَوَكُّلِهِ لَرَزَقَكُمْ كَمَا يَرْزُقُ الطَّيْرَ،تَغْدُو خِمَاصًا وَتَرُوحُ بِطَانًا". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ.

عن عمر بن الخطاب قال: سمعت رسول الله -صلى الله عليه وسلم- يقول: "لو أنكم تتوكلون على الله حق توكله لرزقكم كما يرزق الطير،تغدو خماصا وتروح بطانا". رواه الترمذي وابن ماجه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمر ابن خطاب سے فرماتے ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ اگر الله پر جیسا چاہیے ویسا توکل کرو ۱؎تو تم کو ایسے رزق دے جیسے پرندوں کو دیتا ہے کہ وہ صبح کو بھوکے جاتے ہیں اور شام کو شکم سیر لوٹتے ہیں ۲؎( ترمذی،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎حق توکل یہ ہے کہ فاعل حقیقی الله تعالٰی کو ہی جانے،بعض نے فرمایا کہ کسب کرنا نتیجہ الله پر چھوڑنا حق توکل ہے،جسم کو کام میں لگائے دل کو الله سے وابستہ رکھے۔
۲
؎تجربہ بھی ہے کہ الله پر توکل کرنے والے بھوکے نہیں مرتے۔کسی نے کیا خوب کہا شعر
رزق نہ رکھیں ساتھ میں پنچھی اور درویش جن کا رب پر آسرا ان کو رزق ہمیشں
خیال رہے کہ پرندے تلاش رزق کے لیے آشیانہ سے باہر ضرور جاتے ہیں،ہاں درختوں میں چلنے کی طاقت نہیں تو انہیں وہاں ہی کھڑے کھڑے کھاد پانی پہنچتا ہے،کوّے کا بچہ انڈے سے نکلتا ہے تو سفید ہوتا ہے،اس کے ماں باپ اس سے ڈر کر بھاگ جاتے ہیں،الله تعالٰی اس بچے کے منہ پر بھنگے جمع کردیتا ہے یہ بچہ انہیں کھا کر بڑا ہوتا ہے جب کالا پڑ جاتا ہے تب ماں باپ آتے ہیں۔(دیکھو مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5299