Main Icon

باب : توکل اور صبر کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5309

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "إِنَّ قَلْبَ ابْنِ آدَمَ بِكُلِّ وَادٍ شُعْبَةٌ، فَمَنْ أَتْبَعَ قَلْبَهُ الشُّعَبَ كُلَّهَا لَمْ يُبَالِ اللَّهُ بِأَيِّ وَادٍ أَهْلَكَهُ، وَمَنْ تَوَكَّلَ عَلَى اللَّهِ كَفَاهُ الشُّعَبُ". رَوَاهُ ابْن مَاجَهْ.

وعن عمرو بن العاص قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "إن قلب ابن آدم بكل واد شعبة، فمن أتبع قلبه الشعب كلها لم يبال الله بأي واد أهلكه، ومن توكل على الله كفاه الشعب". رواه ابن ماجه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمرو ابن عاص سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ انسانی دل کی ہر جنگل میں ایک شاخ ہے ۱؎تو جو اپنے دل کو ان تمام شاخوں کے پیچھے ڈال دے ۲؎الله پرواہ نہیں کرے گا کہ کسی جنگل میں اسے ہلاک کردے ۳؎اور جو اپر بھروسہ کرے الله اسے گھاٹیوں سے بچائے گا ۴؎(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی انسان کا دل ایک ہے مگر اس کے لیے فکریں غم بہت ہیں روٹی کپڑا،مکان،بیماریوں میں علاج آپس کی مخالفتیں وغیرہ وغیرہ فکروں غموں کے جنگل ہیں جن سے ہر ایک کا تعلق انسان کے دل سے ہے۔
۲
؎اس طرح کہ اپنے دل میں ہر فکر و غم کو جگہ دے دے آخرت کی فکر وں سے نکل جاوے ہر فکر کے پیچھے بھاگا پھرے۔
۳
؎مطلب یہ ہے کہ ایسے دنیا دار کی طرف الله تعالٰی توجہ کرم نہ کرے گا،اسے ان غموں سے آزاد نہ کرے گا،مرتے وقت تک وہ انہیں میں گرفتار رہے گا،آخر اسی حال میں مرجائے گا،عام دنیا داروں کا یہ ہی حال دیکھا جاتا ہے،الله تعالٰی ایسی زندگی سے محفوظ رکھے،رب تعالٰی فرماتا ہے کہ دنیا دار مالداروں کی طرف نگاہ اٹھا کر نہ دیکھو کیونکہ"یُرِیۡدُ اللہُ اَنۡ یُّعَذِّبَہُمۡ بِہَا فِی الدُّنْیَا وَ تَزْھَقَ اَنۡفُسُہُمْ وَھُمْ کٰفِرُوۡنَ
۴
؎ایسے متوکل مؤمن پر رنج و غم اولًا آئیں گے نہیں اگر آئیں گے تو پانی کی طرح بہہ جائیں گے،اگر کچھ ٹھہر بھی گئے تو دل ان کا اثر نہیں لیتا دل الله کی یاد میں مخمور رہتا ہے۔؎ترا درد مرا درماں ترا غم مری خوشی ہے مجھے درد دینے والے تیری بندہ پروری ہے
اسے فتنہائے محشر نہ جگاسکیں گے ہر گز ترا نام لیتے لیتے جسے نیند آگئی ہے

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5309