Main Icon

باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4728

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسلم نَهَى أنْ يَمْشِيَ يَعْنِي الرَّجُلَ بَيْنَ الْمَرْأَتَيْنِ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن ابن عمر: أن النبي صلى الله عليه وسلم نهى أن يمشي يعني الرجل بين المرأتين. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ مرد عورتوں کے درمیان چلے ۱∞؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اگر دو عورتیں راہ میں جارہی ہیں تو کوئی اجنبی مرد ان کے درمیان سے نہ گزرے ایک طرف سے گزر جاوے یا ان کے درمیان نہ چلے الگ چلے کیونکہ حضور انور نے راستہ کے الگ الگ حصہ کردیئے ہیں درمیان راہ مردوں کے لیے کنارے عورتوں کے لیے بلکہ اپنی محرم عورتوں کے ساتھ بھی یوں ہی چلےتاکہ دوسرے لوگ اس سے سبق لیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4728