Main Icon

باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4710

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَسْتَلْقِيَنَّ أَحَدُكُمْ ثُمَّ يَضَعُ اِحْدیٰ رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرٰى . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعنه أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا يستلقين أحدكم ثم يضع احدی رجليه على الأخرى . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم سے کوئی نہ لیٹے کہ پھر ایک پاؤں دوسرے پر رکھ لے ۱∞؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎اس ممانعت کی وہ ہی صورت ہے جو ابھی بیان ہوئی کہ ایک پاؤں کھڑا ہو دوسرا پاؤں گھٹنے پر رکھا ہو اور آدمی چت لیٹا ہو کہ اس صورت میں ستر کھلنے کا خطرہ ہے اگر ستر کھلنے کا خطرہ نہ ہو تو جائز ہے بہرحال احادیث میں تعارض نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4710