Main Icon

باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4726

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَفِي شَرْحِ السُّنَّةِ عَنهُ. قَالَ: وَإِذا كَانَ أَحَدُكُمْ فِي الْفَيْءِ فَقَلَصَ عَنْهُ فَلْيَقُمْ فَإِنَّهٗ مَجْلِسُ الشَّيْطَانِ . هٰكَذَا رَوَاهُ مَعْمَرٌ مَوْقُوفًا

وفي شرح السنة عنه. قال: وإذا كان أحدكم في الفيء فقلص عنه فليقم فإنه مجلس الشيطان . هكذا رواه معمر موقوفا

حدیث ترجمہ

اور شرح سنہ میں انہیں سے ہے فرمایا جب تم میں سے کوئی سایہ میں ہو پھر اس سے سایہ ہٹ جاوے تو اٹھ کھڑا ہو کہ یہ شیطان کی بیٹھک ہے اسے معمر نے یوں ہی موقوفًا روایت کی ۱∞؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی معمر نے جو تابعی ہیں یہ حدیث حضرت ابوہریرہ سے موقوفًا روایت کی یہ کلام خود حضرت ابوہریرہ کا بیان فرمایا مگر ایسی موقوف حدیث جس میں قیاس کو دخل نہ ہو وہ مرفوع کے حکم میں ہے خصوصًا جب کہ دوسری اسناد سے مرفوع حدیث بھی آرہی ہو۔خیال رہے کہ ایسی بیٹھک کو شیطان کی بیٹھک فرمانے کے دو معنی ہوسکتے ہیں: ایک یہ کہ شیطان اس طرح بیٹھا کرتا ہے۔دوسرے یہ کہ وہ ملعون اس بیٹھک سے خوش ہوتا ہے۔حدیث شریف میں کسی تاویل کی ضرورت نہیں بلکہ ظاہری معنی پر ایمان لانا چاہیے واقعی شیطان ایسے ہی بیٹھتا ہے حضور کی نظر ان چیزوں کو دیکھ لیتی ہے جو ہمارے خیالات سے بھی وراء ہیں۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4726