Main Icon

باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4716

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا عَرَّسَ بِلَيْلٍ اِضْطَجَعَ عَلٰى شِقِّهٖ الْأَيْمَنِ وَإِذَا عَرَّسَ قُبَيْلَ الصُّبْحِ نَصَبَ ذِرَاعَهٗ وَوَضَعَ رَأْسَهٗ عَلٰى كَفِّهٖ . رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ

وعن أبي قتادة: أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا عرس بليل اضطجع على شقه الأيمن وإذا عرس قبيل الصبح نصب ذراعه ووضع رأسه على كفه . رواه في شرح السنة

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوقتادہ سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم جب رات میں کہیں اترتے تو اپنی داہنی کروٹ پر لیٹ جاتے ۱∞؎اور جب صبح سے کچھ پہلے اترتے تو اپنی کلائی کھڑی کرتے اور اپنی ہتھیلی پر اپنا سر رکھتے ۲؎(شرح سنہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی حضور صلی الله علیہ وسلم جب سفر کی حالت میں کسی جگہ اول رات یا آدھی رات میں اترتے آرام فرماتے تو سونے کی نیت سے لیٹتے تھے داہنی کروٹ پر داہنی ہتھیلی پر داہنا رخسارہ رکھ کر لیٹتے تھے لیٹنے میں سنت طریقہ یہ ہی ہے۔
۲
؎یعنی اگر آخری شب میں جب صبح صادق ہونے والی ہوتی آپ آرام کے لیے اترتے تو اس طریقہ سے لیٹتے تاکہ نیند نہ آجاوے۔خیال رہے کہ عرب میں اکثر شب میں سفرکرتے ہیں دن میں کسی منزل پر آرام کے لیے ٹھہر جاتے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4716