Main Icon

باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4720

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عليِّ بْنِ شَيْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ بَاتَ عَلٰى ظَهْرِ بَيْتٍ لَيْسَ عَلَيْهِ حِجَابٌ وَفِي رِوَايَةٍ: حِجَارٌ فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ . رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ.وَفِي مَعَالِمِ السُّنَنِ لِلْخَطَّابِيْ حجىً "

وعن علي بن شيبان قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من بات على ظهر بيت ليس عليه حجاب وفي رواية: حجار فقد برئت منه الذمة . رواه أبوداود.وفي معالم السنن للخطابي حجى "

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت علی ابن شیبان سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جو ایسے گھر کی چھت پر رات گزارے جس پر آڑ نہ ہو ایک روایت میں ہے کہ پتھر نہ ہو تو اس کی ذمہ داری ختم ہوگئی ۱∞؎(ابوداؤد)اور خطابی کی معالم سنن میں حجی ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ایسی چھت پر نہ سوؤ جس کے کناروں پر دیوار کی آڑ نہ ہو جسے اردو میں منڈیر کہتے ہیں اگر سوؤ گے تو الله تعالیٰ نے جو تمہاری حفاظت کا ذمہ لیا ہے کہ اس کےلیے فرشتے مقرر کیے ہیں وہ اٹھ جاوے گا اور تم ہلاک ہوجاؤ گے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4720