Main Icon

باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4717

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ بَعْضِ آلِ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: كَانَ فِرَاشُ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوًا مِمَّا يُوضَعُ فِي قَبْرِهٖ وَكَانَ الْمَسْجِدُ عِنْد رَأسه. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن بعض آل أم سلمة قال: كان فراش رسول الله صلى الله عليه وسلم نحوا مما يوضع في قبره وكان المسجد عند رأسه. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے ام سلمہ کے بعض گھروالوں سے ۱∞؎فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کا بستر اس ہی طرح تھا جیساکہ قبر میں رکھا جاتا ہے اور مسجد آپ کے سر کے پاس تھی ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎مرقات نے فرمایا کہ آل ام سلمہ سے مراد حضرت ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کی کوئی خاص خادمہ ہیں،آل خادم کو بھی کہا جاتا ہے،رب فرماتا ہے:"وَ اِذْ اَنۡجَیۡنٰکُمۡ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوۡنَ"۔اشعۃ اللمعات نے فرمایا کہ اس سے حضرت ام سلمہ کی بعض اولاد مراد ہے جو ابو سلمہ سے تھی جن میں سے بعض حضور صلی الله علیہ وسلم کی پرورش میں تھی جیسے عمرہ،زینب۔والله اعلم!۲؎یعنی اب جو رخ حضور کی قبر انور کا ہے کہ قبلہ کے داہنے سرہانے اور بائیں طرف پائنتی وہ ہی رخ حضور کے بستر شریف کا ہوتا تھا بلکہ اس بستر کی جگہ قبر انور ہے اور جس کمبل شریف پر آپ سوتے تھے وہ ہی کمبل شریف قبر انور میں بچھادیا گیا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4717