Main Icon

باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4727

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيْدِ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهٗ سَمِعَ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَهُوَ خَارِجٌ مِنَ الْمَسْجِدِ فَاخْتَلَطَ الرِّجَالُ مَعَ النِّسَاء فِي الطَّرِيق فَقَالَ النِّسَاءُ: اسْتَأْخِرْنَ فَإِنَّهٗ لَيْسَ لَكُنَّ أَنْ تُحْقِقْنَ الطَّرِيقَ عَلَيْكُنَّ بِحَافَّاتِ الطَّرِيقِ . فَكَانَتِ الْمَرْأَةُ تَلْصَقُ بِالْجِدَارِ حَتّٰى إِنَّ ثَوْبَهَا لَيَتَعَلَّقُ بِالْجِدَارِ. رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ

وعن أبي سعيد الأنصاري أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول وهو خارج من المسجد فاختلط الرجال مع النساء في الطريق فقال النساء: استأخرن فإنه ليس لكن أن تحققن الطريق عليكن بحافات الطريق . فكانت المرأة تلصق بالجدار حتى إن ثوبها ليتعلق بالجدار. رواه أبوداود والبيهقي في شعب الإيمان

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوسعید انصاری سے ۱∞؎انہوں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا آپ مسجد سے نکل رہے تھے تو راستہ میں مرد عورتوں کے ساتھ خلط ملط ہوگئے ۲؎تو عورتوں سے فرمایا تم پیچھے رہو تمہیں یہ حق نہیں کیونکہ تمہارے لیے بیچ راستہ میں چلنا مناسب نہیں۳؎تم راستہ کے کنارے اختیار کرو پھرعورت دیواروں سے مل کر چلتی تھی حتی کہ اس کا کپڑا دیوار سے اولجھتا تھا۴؎(ابوداؤد،بیہقی شعب الایمان)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام مالک ابن ربیعہ ہے،انصاری ہیں،صحابی ہیں،اصحابِ بدر میں سب سے آخر میں آپ کی وفات ہوئی۔
۲
؎جماعت نماز یا جلسہ وعظ ختم ہونے پر حاضرین مسجد سے نکلے مجمع بہت تھا بھیڑ میں عورتیں مرد مخلوط ہوگئے تب حضور انور نے یہ فرمایا،اب بھی حج کے موسم میں جب نمازی مسجد نبوی سے نکلتے ہیں تو راستے بند ہوجاتے ہیں۔
۲
؎تحققنبنا ہےحاقسے بمعنی درمیان اور وسط،تحققنبروزنتنصرنہےنصر ینصرسے مضارع جمع مخاطب یعنی تم بیچ سڑک پر نہ چلا کرو وہ مردوں کے لیے چھوڑ دیا کرو بیچ راہ میں چلیں،راستہ کے کناروں پر تم چلا کرو تاکہ مردوں سے مخلوط نہ ہوجایا کرو۔
۴
؎یہ ہے حضرات صحابہ کرام کی اطاعت رسول الله صلی الله علیہ وسلم کہ اس فرمان عالی کے بعد کوئی مسلمہ بی بی وسط راہ میں چلی ہی نہیں بلکہ اگر راستہ خالی ہوتا جب بھی وہ کنارے پر ہی چلتی تھی،اب بھی عورتوں کو اگر ضرورۃً راہ چلنا پڑ جاوے تو کنارہ پر ہی چلیں یہ ہی حکم سرکاری ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4727