Main Icon

باب: جس کو موت آرہی ہو اس کے پاس کیا کہا جائے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1626

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : “لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ” قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ لِلْأَحْيَاءِ؟ قَالَ: “أَجْوَدْ وَأَجْوَدْ” . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه

وعن عبد الله بن جعفر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : “لقنوا موتاكم لا إله إلا الله الحليم الكريم سبحان الله رب العرش العظيم الحمد لله رب العالمين” قالوا: يا رسول الله كيف للأحياء؟ قال: “أجود وأجود” . رواه ابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبد الله ابن جعفر سے ۱∞؎فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ اپنے مُردوں کو یہ تلقین کرو الله کے سوا کوئی معبود نہیں،حلم والا ہے،کرم والاہے، پاک ہے،عرش عظیم کا رب ہے،ساری حمد اللهرب العلمینکی ہے ۲؎لوگوں نے عرض کیا یارسول الله یہ دعا زندوں کے لیےکیسی فرمایا بہت اچھی اچھی۳؎(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎آپ عبد الله ابن جعفر ابن ابی طالب قرشی ہاشمی علی مرتضٰی کے بھائی ہیں،حبشہ میں پیدا ہوئے،اسلام میں سب سے پہلے آپ کی پیدائش ہوئی،بہت سخی،خوش خلق اورحلیم تھے،آپ کا لقب بحرالجود تھا،والدہ کانام اسماءبنت عمیس ہے،۹۰ سال عمرہوئی، ۸۰ھ میں مدینہ طیبہ میں وفات پائی۔۲؎اس کی شرح پہلےگزر چکی کہ جو مررہا ہو اس کے پاس بھی یہ پڑھو اورمرچکنے کے بعدقبر پربھی۔۳؎یعنی زندے بھی بطور وظیفہ پڑھا کریں بہت ثواب پائیں گے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1626