Main Icon

باب: جس کو موت آرہی ہو اس کے پاس کیا کہا جائے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1620

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تُوُفِّيَ سُجِّيْ بِبَرْدِ حِبْرَةَ (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن عائشة قالت: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم حين توفي سجي ببرد حبرة (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ جب رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ کو حبری چادر اوڑھائی گئی ۱∞؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اس چادر میں کفن دیا گیا،حبرہ یمن کا ایک شہر ہے جہاں کی چادریں مخطط اوربہترین ہوتی ہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ میت کو حتی الامکان بہتر کفن دیا جائے،بلکہ زندگی میں جو کپڑا اسے پسندتھا اسی میں کفن دینا بہتر،حضورصلی الله علیہ وسلم کو برد یمانی نہایت پسند تھی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1620