Main Icon

باب:یمن اور شام کا ذکر ۱؎اور اویس قرنی کا تذکرہ ۲؎ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6282

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ سُلَيْمَانَ قَالَ: سَيَأْتِي مَلِكٌ مِنْ مُلُوكِ الْعَجَمِ فَيَظْهَرُ عَلَى المَدَائِنِ كُلِّهَا إِلَّا دِمَشْقَ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

وعن عبد الرحمن بن سليمان قال: سيأتي ملك من ملوك العجم فيظهر على المدائن كلها إلا دمشق رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبدالرحمن ابن سلیمان سے فرماتے ہیں کہ عجمی بادشاہوں میں سے ایک بادشاہ سارے شہروں پر غالب آجاوے گاسواء دمشق کے ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یہ کوئی ظالم یا کافر بادشاہ ہوگا جو جبرًا ہر جگہ قبضہ کرے گا مگر دمشق پر قبضہ نہ کرسکے گا۔حضور انور کے مدینہ کی تو یہ شان ہے کہ وہاں دجال بھی نہ پہنچ سکے گا اس وقت فرشتے اس خطے کی حفاظت کریں گے۔خیال رہے کہ دمشق میں صرف وہ ظالم بادشاہ راج نہ کرسکے گا،یہ مطلب نہیں کہ وہاں کبھی کوئی ظالم بادشاہ نہ ہوگا،نیز یہاں مدائن سے مراد غالبًا شام کے سارے شہر ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6282