Main Icon

باب:یمن اور شام کا ذکر ۱؎اور اویس قرنی کا تذکرہ ۲؎ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6270

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: غِلَظُ الْقُلُوبِ وَالْجَفَاءُ فِي الْمَشْرِقِ وَالْإِيمَانُ فِي أَهْلِ الْحِجَازِ . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: غلظ القلوب والجفاء في المشرق والإيمان في أهل الحجاز . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ دلوں کی سختی اور ظلم مشرق میں ہے ۱∞؎اور ایمان حجاز والوں میں ہے۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی عرب کا جو علاقہ مدینہ منورہ سے جانب مشرق ہے نجد وہاں کے لوگوں کے دل سخت ہیں وہ لوگ ظالم ہیں۔
۲
؎حجاز وہ علاقہ ہے جس میں مکہ معظمہ،مدینہ منورہ،طائف،خیبر وغیرہ واقع ہیں،اس علاقہ کے خصوصًا مدینہ منورہ کے لوگ بہت کامل الایمان ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6270