Main Icon

باب:یمن اور شام کا ذکر ۱؎اور اویس قرنی کا تذکرہ ۲؎ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6281

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ فُسْطَاطَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ الْمَلْحَمَةِ بِالْغُوطَةِ إِلٰى جَانِبِ مَدِينَةٍ يُقَالُ لَهَا: دِمَشْقُ مِنْ خَيْرِ مَدَائِنِ الشَّامِ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

وعن أبي الدرداء أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " إن فسطاط المسلمين يوم الملحمة بالغوطة إلى جانب مدينة يقال لها: دمشق من خير مدائن الشام ". رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو الدرداء سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ بڑی جنگ کے دن مسلمانوں کی پناہ گاہ غوطہ ہے جو اس شہر کے کنارہ میں ہے جسے دمشق کہا جاتا ہے ۱؎یہ شام کے بہترین شہروں میں ہے۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی قیامت کے قریب جو بڑی بڑی جنگیں ہوں گی ان میں مسلمانوں کو دمشق میں پناہ ملے گی وہ جگہ انکی پناہ گاہ ہوگی۔
۲
؎شام ایک ملک ہے جس میں بہت شہر ہیں حمص،دمشق وغیرہ،دمشق ان سب میں افضل شہر ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6281