Main Icon

باب : لڑائیوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5436

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَن أَنَسٍ قَالَ: فَتْحُ القُسْطُنْطِينِيَّةِ مَعَ قِيَامِ السَّاعَةِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ. وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.

وعن أنس قال: فتح القسطنطينية مع قيام الساعة. رواه الترمذي. وقال: هذا حديث غريب.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ قسطنطنیہ کی فتح قیامت قائم ہونے کے ساتھ ہے ۱∞؎(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎اس فتح سے مراد وہ فتح ہے جو قریب قیامت ہوگی۔معلوم ہوا کہ قسطنطنیہ جسے آج استنبول کہتے ہیں یہ مسلمانوں سے نکل جاوے گا،پھر مسلمان فتح کریں گے۔روم کا یہ شہر عہد صحابہ میں فتح ہوا اور اب تک مسلمانوں کے قبضہ میں ہے۔آج بیت المقدس یہود کے پاس پہنچ گیا یہ بھی علامات قیامت سے ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5436