Main Icon

باب : لڑائیوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5416

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "لَا تَذْهَبُ الأَيَّامُ وَاللَّيَالِي حَتَّى يَمْلِكَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: الْجَهْجَاهُ". وَفِي رِوَايَةٍ: "حَتَّى يَمْلِكَ رَجُلٌ مِنَ الْمَوَالِي يُقَالُ لَهُ: الجَهْجَاهُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعنه قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "لا تذهب الأيام والليالي حتى يملك رجل يقال له: الجهجاه". وفي رواية: "حتى يملك رجل من الموالي يقال له: الجهجاه". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ رات و دن ختم نہ ہوں گے حتی کہ ایک شخص بادشاہ بنے گا جسے جہجاہ کہا جاوے گا ۱∞؎اور ایک روایت میں ہے کہ حتی کہ غلاموں میں سے ایک شخص بادشاہ بنے گا جسے جہجاہ کہا جاوے گا ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی قیامت سے پہلے یہ واقعہ ہونا ضروری ہے اس کے بغیر قیامت نہ آوے گی۔شاید جہجاہ ساری دنیا کا بادشاہ ہوگا،اشعۃ اللمعات نے یہ ہی فرمایا۔خیال رہے کہ چار بادشاہ ساری دنیا کے بادشاہ ہوئے: سکندر اور حضرت سلیمان،بخت نضر،نمرود غالبًا پانچواں بادشاہ یہ ہوگا جو تمام دنیا پر راج کرے گا۔و الله اعلم!۲؎اس روایت میںمن الموالیزائد ہے جو پہلی روایت میں نہ تھا یعنی جہجاہ اصل میں غلام ہوگا بعد میں ساری دنیا کا بادشاہ۔یہ آخری الفاظ مسلم،بخاری کے نہیں مگر چونکہ یہ صرف تائید کے لیے لائے گئے ہیں لہذا اسے مؤلف نے پہلی فصل میں نقل نہ فرمایا۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5416