Main Icon

باب : لڑائیوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5415

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَخْرُجَ رَجُلٌ مِنْ قَحْطَانَ يَسُوقُ النَّاسَ بِعَصَاهُ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعنه قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "لا تقوم الساعة حتى يخرج رجل من قحطان يسوق الناس بعصاه". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ قیامت قائم نہ ہوگی حتی کہ قحطان سے ایک آدمی نکلے گا جو لوگوں کو اپنی لاٹھی سے ہانکے گا ۱∞؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎قحطان ایک قبیلہ کا نام ہے جو یمن میں آباد ہے،یہ لوگ قحطان کی اولاد ہیں اس لیے قحطان کہے جاتے ہیں۔قحطان ان کے مورث اعلٰی کا نام تھا،یہ شخص بادشاہ ہوگا اور سخت گیر بادشاہ ہوگا،لوگ اس کی اطاعت کریں گے،لاٹھی سے ہانکنے کے یہ ہی معنی ہیں،شاید اس شخص کا نام جہجاہ ہوگا جس کا ذکر آگے آرہا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5415