Main Icon

باب : لڑائیوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5431

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ بُرَيْدَةَ عَنِ النَّبِيِّ -صلى اللَّه عليه وسلم- فِي حَدِيثٍ: "يُقَاتِلُكُمْ قَوْمٌ صِغَارُ الأَعْيُنِ" يَعْنِي التُّرْكَ، قَالَ: "تَسُوقُونَهُمْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ حَتَّى تُلْحِقُوهُمْ بِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ، فَأَمَّا فِي السِّيَاقَةِ الأُولَى فَيَنْجُو مَنْ هَرَبَ مِنْهُمْ، وَأَمَّا الثَّانِيَةِ فَيَنْجُو بَعْضٌ وَيَهْلِكُ بَعْضٌ، وَأَمَّا الثَّالِثَةِ فَيُصْطَلَمُونَ"، أَوْ كَمَا قَالَ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

وعن بريدة عن النبي -صلى الله عليه وسلم- في حديث: "يقاتلكم قوم صغار الأعين" يعني الترك، قال: "تسوقونهم ثلاث مرات حتى تلحقوهم بجزيرة العرب، فأما في السياقة الأولى فينجو من هرب منهم، وأما الثانية فينجو بعض ويهلك بعض، وأما الثالثة فيصطلمون"، أو كما قال: رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت بریدہ سے وہ نبی صلی الله علیہ و سلم سے راوی ایک حدیث میں کہ تم سے ایک چھوٹی آنکھوں والی قوم یعنی ترک جنگ کرے گی فرمایا تم انہیں تین بار ہانکو گے حتی کہ تم انہیں جزیرہ عرب میں پہنچادوگے۱∞؎لیکن پہلی ہانک میں تو ان میں بھاگ جانے والے نجات پاجائیں گے لیکن دوسری میں بعض نجات پا جائیں گی،بعض ہلاک ہوجائیں گے لیکن تیسری ہانک میں وہ فنا ہوجائیں گے۲؎یا جیسے فرمایا۔(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یہ واقعہ بھی قریب قیامت ہوگا کہ تمہارا ان ترکوں سے مقابلہ ہوگا تم انہیں بھگاتے ہوئے لے جاؤ گے اور وہ آگے آگے ہوں گے اور تم پیچھے پیچھے۔۲؎یعنی تمہاری اور ان ترکوں کی جنگ تین بار ہوگی پہلی دو جنگوں میں ان کے کچھ لوگ ہلاک ہوں گے تیسری جھڑپ میں وہ سارے ختم ہوجائیں گے یہ بھی قریب قیامت ہوگا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5431