Main Icon

باب : لڑائیوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5430

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "دَعُوا الْحَبَشَةَ مَا وَدَعُوكُمْ، وَاتْرُكُوا التُّرْكَ مَا تَرَكُوكُمْ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.

وعن رجل من أصحاب النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: "دعوا الحبشة ما ودعوكم، واتركوا الترك ما تركوكم". رواه أبو داود والنسائي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے نبی صلی الله علیہ و سلم کے صحابہ میں سے ایک صاحب ۱∞؎نے فرمایا حبشیوں کو چھوڑے رہو جب تک وہ تمہیں چھوڑے رہیں اور چھوڑے رہو تم ترک کو جب تک چھوڑے رہیں تم کو ۲؎(ابوداؤد،نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎ان صاحب کا نام شریف معلوم نہ ہوسکا مگر چونکہ سارے صحابہ عادل ہیں ان میں فاسق کوئی نہیں اس لیے یہ حدیث مجہول نہ ہوگی صحیح رہے گی۔ہم ابھی گزشتہ حدیث میں بتا چکے کہ حبشہ سے کون سے حبشی لوگ مراد ہیں اور یہ حکم کس وقت کے لیے ہے لہذا حدیث واضح ہے۔۲؎تركسے مراد قوم یا جوج ماجوج کا ایک قبیلہ ہے جن سے مسلمانوں کی جنگ عظیم قریب قیامت ہوگی،یہ حدیث قرآن کریم کی اس آیت کی مخصص ہے"وَقٰتِلُوا الْمُشْرِکِیۡنَ کَآفَّۃً"کہ مشرکین میں سے ان دونوں قبیلوں کو الگ کردیا گیا جیسے خبر کا حکم مطلق ہے "حَتّٰی یُعْطُوا الْجِزْیَۃَ عَنۡ یَّدٍ وَّہُمْ صٰغِرُوۡنَ"سے مشرکین عرب بحکم حدیث علیحدہ ہیں کہ ان کے لیے قتل ہے یا اسلام لہذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ یہ اس حکم قرآن کے خلاف ہے۔(لمعات،مرقات،اشعہ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5430