Main Icon

باب : لڑائیوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5418

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "هَلَكَ كِسْرَى فَلَا يَكُونُ كِسْرَى بَعْدَهُ، وَقَيْصَرُ لِيَهْلِكَنَّ ثُمَّ لَا يَكُونُ قَيْصَرُ بَعْدَهُ، وَلَتُقْسَمَنَّ كُنُوزُهُمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ"، وَسَمَّى الْحَرْبَ خَدْعَةً. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "هلك كسرى فلا يكون كسرى بعده، وقيصر ليهلكن ثم لا يكون قيصر بعده، ولتقسمن كنوزهما في سبيل الله"، وسمى الحرب خدعة. متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ کسریٰ ہلاک ہوگیا تو اس کے بعد کسریٰ نہ ہوگا ۱∞؎اور قیصر ہلاک ہوگا تو پھر اس کے بعد قیصر نہ ہوگا۲؎اور ان کے خزانے الله کی راہ میں خرچ کیے جائیں گے۳؎حضور نے جنگ کا نام دھوکا رکھا ۴؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ملک ایران جب مسلمان فتح کرلیں گے تو وہ ملک پھرکسی کافر کے پاس نہ پہنچے گا مسلمانوں ہی کے پاس رہے گا۔یہ غیبی خبر ہے چنانچہ ملک ایران عہد فاروقی میں فتح ہوا اور خدا کا فضل ہے کہ اب تک مسلمانوں ہی کے پاس ہے رب تعالٰی مسلمانوں ہی کے پاس رکھے۔۲؎چونکہ فتح فارس پہلے ہوئی،فتح روم بعد میں اس لیے فارس کے متعلقھلكماضی ارشاد ہوا اور فتح روم بعد میں اس لیے اس کے متعلقلیھلکنمضا رع مع تاکید ارشاد ہوا یہ دونو ں علاقے عہد فاروقی میں فتح ہوئے اور اس کے متعلق خبر دی گئی کہ فتح روم کے بعد یا تو وہ کفار کے پاس پہنچے گا ہی نہیں یا پہنچے گا تو موجودہ قیصر کی اولاد سے کوئی وہاں کا بادشاہ نہ بنے گا یا اس بادشاہ کا لقب قیصر نہ ہوگا بہرحال حضور سچے حضور کی ساری خبریں سچی ہیں۔۳؎یعنی ان ملکوں کے خزانے مسلمان فتح کرکے جہادوں اور اسلام کی اشاعت میں خرچ کریں گے یہ زمانہ فاروقی میں ہوچکا۔۴؎یہاںخدعہبمعنی فریب وجھوٹ نہیں بلکہ بمعنی جنگی چال جنگی تدبیر ہے جس سے دشمن جلد ہتھیار ڈال دے، جنگ میں شمشیر سے زیادہ تدبیر کام آتی ہے،تدبیر سے خونریزی کم ہوتی ہے فتح جلد،مسلمانوں کو تدبیر و شمشیر دونوں سے کام لینا چاہیے۔جنگی تدبیروں کی مثالیں حضور صلی الله علیہ و سلم اور صحابہ کرام کے جہادوں میں ملتی ہیں،حضور جب مغرب میں حملہ کرنا چاہتے تو مشرق کے حالات پوچھتے تاکہ کفار کے جاسوس مغرب والوں کو مطمئن کردیں مشرق والوں کو تیار کردیں اچانک مغرب کی طرف حملہ فرمادیتے،حضرات صحابہ نے بعض جنگوں میں اپنی فوجیں پیچھے ہٹالیں، کفارسمجھیں مسلمان بھاگ گئے اور رات کو اچانک حملہ کردیا،تھوڑی فوج سے چو طرفہ سے اس طرح حملہ کردیا کہ کفارسمجھے کہ مسلمان لاکھوں کی تعداد میں آن پڑے اور انہوں نے ہتھیار ڈال دیئے مسلمانوں نے فتح پالی،اتعالٰی پاکستان کو قائم دائم رکھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5418