Main Icon

باب : لڑائیوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5426

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "بَيْنَ الْمَلْحَمَةِ وَفَتْح الْمَدِينَةِ سِتُّ سِنِينَ، وَيَخْرُجُ الدَّجَّالُ فِي السَّابِعَةِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَقَالَ: هَذَا أَصَحُّ.

وعن عبد الله بن بسر أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: "بين الملحمة وفتح المدينة ست سنين، ويخرج الدجال في السابعة". رواه أبو داود وقال: هذا أصح.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبدالله ابن بسر سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ بڑی جنگ اور شہر کی فتح کے درمیان چھ سال کا فاصلہ ہے اور ساتویں سال دجال نکلے گا ۱∞؎(ابوداؤد)اور فرمایا یہ صحیح ترین ہیں۔

شرح حدیث

۱∞؎یہ حدیث پچھلی حدیث کے خلاف ہے جس میں سات ماہ کا ذکر ہے لہذا یا تو یہاں شہر سے مراد قسطنطنیہ کے علاوہ کوئی اور شہر ہے اور وہاں قسطنطنیہ شہر کی فتح کا ذکر تھا وہ حدیث مجروح ہے یہ حدیث صحیح اس لیے یہاں فرمایا کہھذا اصحیہ زیادہ صحیح ہے لہذا سات ماہ کی روایت صحیح نہیں۔(لمعات)مرقات نے فرمایا کہ اس جنگ سے کوئی اور جنگ مراد ہے اور یہاں دوسری جنگ مراد،اس گزشتہ جنگ سے سات ماہ بعد دجال نکلے گا اور اسی جنگ سے سات سال بعد لہذا دونوں حدیثیں درست ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5426