Main Icon

باب:تصویروں کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4513

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي دَارَ قَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَدُونَهُمْ دَارٌ فَشَقَّ ذٰلِكَ عَلَيْهِمْ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللّٰهِ تَأْتِي دَارَ فُلَانٍ وَلَاتَأْتِي دَارَنَا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِأَنَّ فِي دَارِكُمْ كَلْبًا.قَالُوا: إِنَّ فِي دَارِهِمْ سِنَّوْرًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: السِّنَّوْرُ سُبُعٌ . رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ

وعن أبي هريرة قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يأتي دار قوم من الأنصار ودونهم دار فشق ذلك عليهم فقالوا: يا رسول الله تأتي دار فلان ولاتأتي دارنا. فقال النبي صلى الله عليه وسلم: لأن في داركم كلبا.قالوا: إن في دارهم سنورا فقال النبي صلى الله عليه وسلم: السنور سبع . رواه الدارقطني

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری قوم کے گھر تشریف لے جاتے تھے ان کے گھروں سے دور تھا یہ ان گھر والوں کو گراں گزرا تو بولے یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ فلاں کے گھر تشریف لے جاتے ہیں اور ہمارے گھر تشریف نہیں لاتے ۱∞؎تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس لیے کہ تمہارے گھر میں کتا ہے۲؎وہ بولے ان کے گھر میں بلی ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بلی تو درندوں میں سے ہے ۳؎(دارقطنی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی حضور انور ہمارے گھر راستہ میں چھوڑکر دوسرے دور والے گھروں میں تشریف لے جاتے ہیں کیا حضور ہم سے ناراض ہیں آپ کی ناراضی تو حق تعالیٰ کی ناراضی ہے پھر ہم کس کے ہوکر رہیں جسم سے جان آنکھ سے نور ناراض ہوجائے تو نہ جسم کام کا نہ آنکھ کام کی۔
۲
؎یعنی تمہارے گھر بلاضرورت کتا پالا ہواہے وہاں رحمت کے فرشتے نہیں آتے لہذا ہم بھی وہاں نہیں آتے یہ انتہائی ناراضی کا اظہار ہے۔معلوم ہوا کہ حضرات انبیاء،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت شریف فرشتوں کی سی طبیعت ہے۔
۳
؎یہ جواب عالی یا تو بطور استفہام انکاری ہے یعنی کیا بلی کتے کی طرح درندہ ہے یعنی یہ درندہ نہیں بلکہ گھر میں چوہوں وغیرہ سے حفاظت کا ذریعہ ہے لہذا اس کا حکم کتے کا سا نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4513