Main Icon

باب:تصویروں کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4504

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهٰى عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَالْكُوبَةِ وَالْغُبَيْرَاءِ. وَالغُبَيْرَاءُ: شَرَابٌ يَعْمَلُهُ الحَبَشَةُ مِنَ الذُّرَةِ يُقَالُ لَهُ: السُّكُرْكَةُ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن ابن عمر: أن النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن الخمر والميسر والكوبة والغبيراء. والغبيراء: شراب يعمله الحبشة من الذرة يقال له: السكركة. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا شراب اور جوئے اور باجے اور غبیراء سے غبیراء وہ شراب ہے جسے حبشی لوگ جوار سے بناتے ہیں جسے سکرکہ کہا جاتا ہے ۱∞؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎اس شراب کا اصلی نام تو سکر کہ ہے،غبراء اسی لیے کہتے تھے کہ گدلی ہوئی ہوتی تھی جوار کی شراب تھی، اس کا رواج حبشہ میں بہت تھا سخت نشہ آور تھی حرام کردی گئی جیسے ہندوستان کے بعض علاقوں میں تاڑی پی جاتی ہے یہ بھی حرام ہے کہ نشہ آور ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4504